ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / ڈی این اے بل پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹی کو بھیجا گیا

ڈی این اے بل پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹی کو بھیجا گیا

Sat, 19 Oct 2019 17:37:56    S.O. News Service

نئی دہلی19اکتوبر(آئی این ایس انڈیا)لوک سبھا سکریٹریٹ نے کہا ہے کہ ڈی این اے ٹیکنالوجی ریگولیشن بل کو پارلیمنٹ کی مستقل کمیٹی کے پاس بھیجا گیا ہے۔کچھ خاص اقسام کے ملزمان، متاثرین، مشتبہ افراد اور مقدمے سے گزر رہے لوگوں کی شناخت قائم کرنے میں ڈی این اے کے استعمال اور اپلی کیشن کو کنٹرول کرنے سے متعلق اس بل کو گزشتہ جولائی میں لوک سبھا نے منظور کر دیا تھا۔یہ بل راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے سائنس اور ٹیکنالوجی، ماحولیات و جنگلات معاملات سے متعلق پارلیمنٹ کی مستقل کمیٹی کے پاس بھیجاہے۔لوک سبھا سکریٹریٹ نے ایک بلیٹن میں اس کی اطلاع دی۔اس کمیٹی کے چیئرمین کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے بل پر لوگوں سے تجاویزمانگی ہیں۔اسی طرح کا ایک بل گزشتہ سال جنوری میں لوک سبھا میں منظورہواتھالیکن اسے راجیہ سبھا سے منظوری نہیں مل پائی تھی۔بل ایک قومی اور علاقائی ڈی این اے ڈیٹا بینک بنانے کی بات کہتا ہے۔


Share: